دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

جمیعت علمائے اسلام، جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور پی کے میپ  کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور ایوان میں دھرنا دیا گیا۔

اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے آرمی ایکٹ 1952 اور پاکستان ائیرفورس ایکٹ 1953 میں مزید ترمیم کا بل منظور کر لیا، بل وزیردفاع پرویز خٹک نے پیش کیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے آرمی ایکٹ، ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی آرڈیننس میں مزید ترمیم کرنے کی تحاریک پیش کی گئی جن پر ایک ایک کر کے ووٹنگ کی گئی۔

اس سے قبل قائد ایوان شبلی فراز نے وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک ہیش کی جس کی منظوری کے بعد قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

سینیٹ میں بل پیش کیے جانے کے وقت جمعیت علمائے اسلام (ف)، نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور جماعت اسلامی کے سینیٹرز نے نشستوں پر کھڑے ہو کر بل کی مخالفت میں نعرے لگائے.

تاہم نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک کمار نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے بل پیش کرنے کی حمایت میں ووٹ دیا۔

About The Author