ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پاسداران انقلاب حملے پر ردعمل میں کہاہے کہ امریکی جارحیت پراسرائیل سمیت معاون ممالک کوبھی نشانہ بنایاجائےگا،ایران اس سے کہیں بڑا حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،
ہم اپنے دفاع میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے ، غزہ کےلوگوں کی جدوجہد کاثمرہےکہ اسرائیل فائربندی پر راضی ہوا،امریکی سازش ہے کہ فلسطینی کاز کہیں پیچھے رہ جائے،
قاسم سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکی سازشوں کے خلاف رکاوٹ تھے،سلیمانی کے قتل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کا انقلاب زندہ ہے،
ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی وہی کیاجو امریکہ نے جنرل سلیمانی کے ساتھ کیا،سپریم لیڈر
ہم نے دنیا پر واضح کردیا کہ ہمارے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ،
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایرانی قوم صدمے کا شکار ہے ،جنرل قاسم سلیمانی ایران کا بہادر سپوت تھا،
ایرانی قوم کی ایک بہترین اورمضبوط تاریخ ہے ،امریکی کارروائیوں پر حیرت نہیں ایرانی قوم اب عادی ہوچکی ہے ،
قاسم سلیمانی صرف فوجی نہیں،سیاسی میدان میں بھی جرات کامظاہرہ کرتےتھے،ماضی کی نسبت آج کا ہر ایرانی انقلاب پر کامل یقین رکھتا ہے،ایران اس سےبڑاحملہ کرنےکی صلاحیت رکھتاہے،ایرانی سپریم لیڈر
ایران عالمی غنڈہ گرد طاقتوں کے مقابلے کے لیے تیار ہے ،
سلیمانی کا جنازہ امریکہ کے چہرے پر طمانچہ تھا ، سپریم لیڈر کے خطاب میں اسرائیل خلاف نعرے گونجنے لگے.امریکی افواج کو یہ خطہ چھوڑنا ہو گا ،
امریکہ کی موجودگی خطے میں فساد کی جڑ ہے ، ہم امریکہ کی خطے میں جڑیں کاٹ دیں گے ،
ہمارے لوگوں کو بھی اپنے دشمن کی سازشوں کو جاننا ہو گا ،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ