ایران کی ہنگامی سروس کے سربراہ پیر حسین کولیوند کا کہنا ہے کہ، ’طیارے کو آگ لگی ہوئی ہے لیکن ہم نے اپنی ٹیمیں بھیج دی ہیں
تہران: یوکرین کا مسافر طیارہ بدھ کو تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایران کے سیول ایوی ایشن ادارے کے ترجمان رضا جعفرزادے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ طیارے میں 170 افراد سوار تھے، جبکہ ایرانی میڈیا میں بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں 180 مسافر اور عملے کے افراد موجود تھے اور اس نے یوکرین کے دارالحکومت کیو کے لیے اڑان بھری تھی۔
طیارے نے تہران کےآیت اللہ خمینی انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔ اور ایرانی میڈیا میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔
رضا جعفرزادے کا کہنا ہے کہ واقع کے بعد امدادی ٹیموں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔
ایران کی ہنگامی سروس کے سربراہ پیر حسین کولیوند کا کہنا ہے کہ، ’طیارے کو آگ لگی ہوئی ہے لیکن ہم نے اپنی ٹیمیں بھیج دی ہیں۔۔۔ہم شاید کچھ مسافروں کو باحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوجائیں۔‘
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور