دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹریفک وارڈن سےبدتمیزی کرنےوالی خاتون کی ایک اورویڈیو وائرل ہوگئی

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس باروہ کسی پارکنگ ایریا میں موجود ہیں

کراچی میں ٹریفک وارڈن سےبدتمیزی کرنےوالی خاتون کی ایک اورویڈیو وائرل ہوگئی۔ اس بارانہوں نے ایک لڑکی سے بدتمیزی کی۔ جو پرچہ کٹانے درخشاں تھانے پہنچ گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس باروہ کسی پارکنگ ایریا میں موجود ہیں اور ایک لڑکی سےمسلسل جھگڑا کررہی ہیں۔خاتون اس بار لڑتے ہوئے پارکنگ میں کھڑی لڑکی کی ویڈیو بنانےمیں مصروف نظر آرہی ہیں

اور تکرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ لڑکی کی شکل کسی کام والی سے ملتی ہے ۔جو زبردستی ان کی گاڑی کے پیچھے آکر کھڑی ہوگئی۔

خاتون نے لڑکی پربرستے ہوئے کہا کہ ’ویڈیو ابھی مکمل نہیں ہوئی، تمہاری اوقات پوری دنیا کودکھاوں گی۔لڑکی باربار جھگڑے کو ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے

اور ان سے کہتی ہے کہ آپ اپنی گاڑی میں جاکر بیٹھ جائیں کیونکہ گاڑی میں بچہ بھی موجود ہے۔ لیکن خاتون مزید لال پیلی ہوگئیں۔ متاثرہ لڑکی نے خاتون کے خلاف درخشاں تھانے میں پرچہ کٹانے کی درخواست دے دی ہے۔

About The Author