دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکار فیصل اختر کے میوزک البم کی رونمائی

امریکا میں پاکستانی موسیقی اور کلچر کے فروغ کے لئے فیصل اختر کی کاوشوں کو سراہا

کراچی میں امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکار فیصل اختر کے میوزک البم کی رونمائی ہوئی۔ گلوکار نے البم میں شامل گیت بھی گنگنائے۔ محفل میں شریک نامور گلوکاروں نے گلوکار کی آواز ،گیتوں اور کمپوزیشن کی تعریف کی۔

کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ میں امریکی میں مقیم گلوکار فیصل اختر کے میوزک البم۔ ریوائیول(Revival) کی رونمائی ہوئی۔ گلوکار نے لائیو پرفارمنس میں البم میں شامل گیت گنگنائے۔

جیلی فش مارکیٹنگ کے تحت سجی گیتوں کی محفل میں نامور گلور کار محمد علی شہکی،سلیم جاوید،حسن جہانگیر بھی موجود تھے۔ جنہوں نے گلوکار کی آواز،گیتوں اور کمپوزیشن کی تعریف کی۔

گلوکار فیصل اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے البم ریلیز کرنے کی دم توڑتی روایات کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے سامعین کو البم میں شامل گیت پسند آئیں گے۔

تقریب میں شریک افراد نے امریکا میں پاکستانی موسیقی اور کلچر کے فروغ کے لئے فیصل اختر کی کاوشوں کو سراہا۔

About The Author