دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب کی قیادت میں آٹھ ممالک کا محاذ قائم

سعودی عرب کی زیر قیادت مصر، اردن، سوڈان، ایریٹریا، یمن، صومالیہ اور جبوتی کا نیا محاذ قائم ہوگیا ہے

سعودی عرب کی قیادت میں آٹھ ممالک کا محاذ خلیج عدن تعاون محاز مین آٹھ ساحلی ممالک شامل ہیں جن کے درمیان جو خطے میں امن قائم کرنے جیسی کوششوں کو فروغ دیں گے

سعودی عرب کی زیر قیادت مصر، اردن، سوڈان، ایریٹریا، یمن، صومالیہ اور جبوتی کا نیا محاذ قائم ہوگیا ہے۔ اسے بحر احمر اور خلیج عدن کونسل کا نام دیا گیا ہے۔

ریاض میں بحر احمر اور خلیج عدن کے ساحلی ممالک کے وزرائے خارجہ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کہا ہے کہ ’ہماری آرزو ہے کہ خطے میں گرما گرمی نہ بڑھے۔

تمام فریق اشتعال انگیزی سے بچنے اور مزید گرما گرمی کو روکنے کے لیے جوضروری تدابیر کرسکتے ہوں ضرور کریں وزیر خارجہ نے اجلاس کے بعد صحافیو ں سے گفتگو میں کہا کہ ’ہمیں خلیج اور بحر احمر میں امن و امان کی حفاظت کرنا ہے۔

‘سعودی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ’سعودی عرب خطے میں کسی بھی طرح کی گرما گرمی روکنے کے لیے انتہا درجے کوشاں ہے‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہمیں اپنے علاقے میں امن و امان سے آگے عالمی امن کو درپیش خطرات پر بھی گہری نظر رکھنا ہوگی

بحر احمر اور خلیج عدن کے ساحلی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی تھی۔

اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر زو ر دیا کہ علاقائی بحرانوں سے اوپر اٹھنے کے لیے زبردست جدوجہد کرنا ضروری ہے۔ گرما گرمی کو کم کرنے کے لیے باقاعدہ مہم چلانا ہوگی۔

About The Author