احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری اورفریال تالپور سمیت دیگر ملزمان پرفرد جرم کےلیے 22 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔۔۔۔۔میگا منی لانڈرنگ ضمنی ریفرنس میں تمام ملزمان کونوٹس جاری کردیئے گئے۔
نیب تفتیشی افسرنے بتایا کہ 5 ملزمان کا نام ضمنی ریفرنس سے نکال دیا۔۔۔۔سابق صدر نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی۔
میگا منی لانڈرنگ اورپارک لین ریفرنسز کی احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے سماعت کی۔فریال تالپورپیش ہوئیں۔
دوران سماعت آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کاکراچی میں علاج جاری ہے۔۔ انہیں متعدد امراض لاحق ہیں۔
جج اعظم خان نے استفسار کیا کہ زین ملک کا معاملہ کہاں تک پہنچا؟۔
نیب کے تفتیشی افسرنے بتایا کہ زین ملک کا کیس مجاز اتھارٹی کے پاس زیر التوا ہے۔
آئندہ سماعت تک اس معاملہ کو کلیئر کر دیں گے۔جج نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرزین ملک سے متعلق پیشرفت رپورٹ سے آگاہ کریں۔۔
عدالت نے قراردیا کہ پارک لین ریفرنس میں آئندہ سماعت پر فرد جرم پر عائد کی جائے گی۔۔تمام ملزمان حاضری یقینی بنائیں۔
عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ضمنی ریفرنس میں آصف علی زرداری۔۔۔فریال تالپور۔۔۔انور مجید۔۔۔ عبدالغنی مجید۔۔۔حسین لوائی۔۔۔زین ملک۔۔۔۔نمرمجید۔۔۔۔یونس قدوائی سمیت دیگر ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے۔
نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ضمنی ریفرنس میں 9 نئے ملزمان کو شامل کیا ہے۔۔5 ملزمان کا نام فہرست سے نکال دیا۔
عدالت نے پارک لین اورمیگا منی لانڈرنگ ضمنی ریفرنسزکی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور