سعودی عرب میں ڈاکار ریلی کا آغاز ہوگیا جس میں درجنوں ہیوی سپورٹس کاریں، ٹرک اور موٹرسائیکل سوار حصہ لے رہے ہیں ماہر ڈرائیورز میلوں پھیلے سعودی صحراء کو عبور کریں گے
سعودی عرب میں معروف ڈاکار ریلی کا آغاز ہوگیا جس کا افتتاح گورنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد نے کیا براعظم ایشیا میں پہلی مرتبہ ہونے والی ڈاکار ریلی کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے جبکہ گزشتہ 30 برس سے یہ ڈاکار ریلی براعظم افریقہ اور جنوبی امریکہ میں منعقد ہوتی رہی ہے۔
جدہ سے شروع ہونے والی ریلی میں درجنوں سپورٹس کاریں، ہیوی سپورٹس ٹرک اور موٹر بائیک بحرہ احمر کے قریبی صحراوں سے سینکڑوں میلوں پر محیط صحراوں سے گزرے گی سٹی حائل، الاحساء، اور نیوم سے گزرتے ہوئے دارالحکومت ریاض پہنچے گی ۔
پوری دنیا کی نظریں ڈاکار ریلی کی جانب مبذول ہیں اور سعودی عرب میں ملکی و غیر ملکی بھی ڈاکار ریلی کے انعقاد سے خوش نظر آتے ہیں
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس