دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہماری داخلہ و خارجہ پالیسی اور دو خواتین کے سمارٹ فون۔۔۔ امجد قمر

حریم اور صندل دبئی کے ملینیم ہوٹل میں کچھ عرصہ قیام کرنے کے بعد اب آزر بائیجان میں مقیم ہیں۔ اور جلد ہی کینیڈا روانہ ہوں گی

دو لڑکیاں اتنی طاقتور ہیں کہ ان کے خلاف ایف آئی اے اور پولیس سمیت کوئی بھی ادارہ کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔ باوجود اس کے ،کہ ان کے سپانسر بھارتی شخصیات ہیں

بدنام زمانہ ویڈیو سکینڈلز سے بلیک میل کر۔کے شہرت حاصل کرنے والے مبشر لقمان کو آج فواد چوہدری صاحب نے بھری محفل میں تھپڑ مار دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ فواد چوہدری کے حریم کے ساتھ مبینہ تعلقات بتائے جا رہے ہیں۔ جن کے بارے میں مبشر نے کہا کہ حریم شاہ اور صندل کی فواد چوہدری کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیوز ہیں۔ یہ لڑائی پنجاب کے وزیر اطلاعات چوہان صاحب اور تحریک انصاف کے اینکر مبشر کے درمیان جاری پرانی کشمکش کا نتیجہ ہے۔ چونکہ مبشر خود اس کام میں ایکسپرٹ ہے اس لئے ملوث افراد کو اب خوف لاحق ہے کہ انہوں نے مبشر کو بیچ میں لا کر اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے۔
واقفان حال کے مطابق حریم اور صندل دبئی کے ملینیم ہوٹل میں کچھ عرصہ قیام کرنے کے بعد اب آزر بائیجان میں مقیم ہیں۔ اور جلد ہی کینیڈا روانہ ہوں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کا سارا خرچہ ویڈیو متاثرین برداشت کر رہے ہیں۔
ایک طرف جب کہ ایران اور امریکہ جنگ کے دھانے پر کھڑے ہیں۔ ہماری داخلہ و خارجہ پالیسی کا مرکز و محور ان دو خواتین کے سمارٹ فون ہیں۔
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔

About The Author