نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

‘شیخ عبد اللہ کے یومِ پیدائش کی چھٹی کی منسوخی حکومت کی غلط پالیسی’

شیخ محمد عبداللہ کی چھٹی کو سرکاری کیلنڈر سے منسوخ کرنے پرافسوس کا اظہار کیا۔

سرینگر،

نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری شیخ بشیر احمد نے شیخ محمد عبداللہ کی چھٹی کو سرکاری کیلنڈر سے منسوخ کرنے پرافسوس کا اظہار کیا۔

شیخ بشیر احمد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تانا شاہی کا قیام عمل میں لایا گیاہے،یہی وجہ ہے کہ یہاں کے اعلی افسران مرکز کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی چھٹی کو سرکاری کیلینڈر سے منسوخ کرنے کا جو ارادہ کیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ شیخ محمد عبداللہ کی تاریخ کو کالعدم کرنے کی کوشش ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ محمد عبداللہ کا پیغام لوگوں کے دلوں میں بسا ہے، ہمیں افسوس ہے کہ سرکار نے شیخ محمد عبداللہ کی چھٹی کو سرکاری کیلنڈر سے منسوخ کیا

لیکن لوگوں کے دلوں میں شیخ محمد عبداللہ زندہ ہیں، مگر یہ بات ظاہر ہوچکی ہے کہ یہ عوامی سرکار نہیں بلکہ ڈکٹیٹر شپ ہے۔

چند روز قبل جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے 5 دسمبر کو شیخ محمد عبد اللہ کے یومِ پیدائش کی چھٹی اور شہدائے کشمیر کی یاد میں 13 جولائی کو منائی جانے والی سرکاری تعطیل ختم کر دی۔

انتظامیہ نے سال 2020 کے لیے جو کیلنڈر جاری کیا ہے اس میں دونوں چھٹیاں شامل نہیں ہے۔ اس کے برعکس، 26 اکتوبر کو ‘یومِ الحاق’ کے موقعے پر سرکاری تعطیل منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

About The Author