دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بارودی سرنگ کا دھماکہ، اعلی کمانڈر سمیت چار جوان زخمی

فوجی ترجمان کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب فوج علاقے میں گشت کررہی تھی

سرینگر،

جموں و کشمیر کے راجوری کے لائن آف کنٹرول علاقے میں زمین دوز دھماکہ میں فوج کے اعلی کمانڈر سمیت چار جوان زخمی بتائے جارہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن نوشہرہ کے لائن آف کنٹرول پر کلال گاں میں ایک زمین دوزدھماکہ ہوا جس میں فوج کے ایک افسر سمیت چار جوان زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق زخمیوں کو ادھمپور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب فوج علاقے میں گشت کررہی تھی۔

تاہم انہوں نے آئی ای ڈی نصب کیے جانے کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوا کہا کہ’ یہ دھماکہ بارودی سرنگ کا ہے جس میں ایک افسر سمیت چار جوان زخمی ہوئے ہیں۔

About The Author