دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار مقدمہ درج

پولیس نے تفتیش کا ۤآغاز کیا اور ایک گھنٹے کے قلیل وقت میں جدید طریقہ سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا

8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے دوران فرار ہونے والے ملزم کو تھانہ ظاہر پیر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

واقعہ خان پور کے علاقہ ججہ عباسیاں حدود تھانہ ظاہر پیر میں پیش آیا جہاں پر 8 سالہ بچی سامعیہ کو احسان عرف مچھو نامی ملزم گلی سے پکڑ کر اور گھسیٹ کر نزدیکی فصل کماد میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی بچی کے شور پر اہل علاقہ جمع ہو گئے ۔

جنہیں آتا دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہو گیا اس واقعہ کی اطلاع ورثاء نے تھانہ ظاہر پیر پولیس کو کی اور 15 پر بھی کال کی تو ظاہر پیر پولیس فوری موقع پر پہنچی ملزم کا رومال فرار ہونے کے دوران موقع پر گر گیا تھا ۔

جہاں سے پولیس نے تفتیش کا ۤآغاز کیا اور ایک گھنٹے کے قلیل وقت میں جدید طریقہ سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ،

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 17/20 درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے

متاثرہ بچی کے والد نیاز احمد نے ڈی پی او رحیم یار خان اور ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر کا فوری رسپانس کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

About The Author