دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کتوں کی لڑائی پر چھاپہ، 20 سے زائد جواری کتوں سمیت گرفتار

بااثر افراد نے کتوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جواء لگا رکھا تھا

کتوں کی لڑائی میں پولیس بھی کود پڑی ,20 سے زائد جواریوں کو تھانہ صدر پولیس نے داؤ پر لگی رقم اور کتوں سمیت تحویل میں لے لیا

چونیاں پولیس نے کتوں کی لڑائی پر چھاپہ مار کر 20 سے زائد جواری کو کتوں سمیت گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے نواحی گاؤں ناکی میں بااثر افراد نے کتوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جواء لگا رکھا تھا،

ملزمان میں سجاد،شوکت،غفار،سرور، علی اکبر،اکرم،قادر،یاسین،وسیم اور سرفراز شامل ہیں جواریوں سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم اور قیمتی کتوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

ڈی ایس پی کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر اور ایس ایچ او سٹی نے دیگر نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جواریوں کو گرفتار کیا۔

۔تھانہ صدر پولیس نے بیس نامزد اور تیس کے قریب نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

About The Author