دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور، مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات

ریسکیو کے مطابق آگ کے واقعات شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئے

لاہور

میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا

لاہور کے گلبرگ میں گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا،،، آتشزدگی سے کمرے میں پڑا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

آگ لگنے کا دوسرا واقعہ روہی نالہ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں کپاس کے گودام میں آگ لگی۔ آتشزدگی سے گودام میں پڑی اجناس کو نقصان پہنچا۔

ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے دونوں جگہوں پر آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو کے مطابق آگ کے دونوں واقعات شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئے

About The Author