سرینگر،
پی ایم او کے مرکزی وزیر و شمال مشرقی خطے کے انچارج وزیر جیتیندر سنگھ نے کہا کہ اب بھارت میں قیام پذیر روہنگیائی مہاجرین کو بھارت چھوڑنا ہوگا،
کیونکہ سی اے اے قانون کے تحت مسلم مہاجرین کو بھارتی شہریت نہیں دی جا سکتی۔
پورے بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کے بعد ملکی پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔وہیں بی جے پی کے مرکزی وزیر جیتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت سی اے اے قانون سے متعلق اب ایک نیا قدم اٹھائیگی۔
جس میں خاص طورسے رو ہنگیائی مہاجرین کو ملک سے باہر نکال دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ سی اے اے قانون پورے بھارت کے لیے ہے، اور جموں و کشمیر میں بھی اس قانون کا نافذ کیا جا ئیگا،
کیونکہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر مر کز کے زیر انتظام ہوچکا ہے، لہذا اب جموں کشمیر میں قیام پزیر روہنگیائی مہاجرین کی ایک پوری فہرست تیار کی جا چکی ہے،
کیونکہ خاص طور پر جموں و کشمیر میں یہ مہاجرین بڑی تعداد میں قیام پذیر ہیں۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری