سرینگر،
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے شہر خاص میں دھماکہ خیز مواد پھینکا گیا۔ جس کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے.
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے آج شہر خاص کے علاقے کاڈارہ میں گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس نے فوری طور علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔
ایک کاروائی میں دارالحکومت سری نگر میں نثار ڈار نامی نوجوان کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ گرفتاری جمعہ کو رات گئے عمل میں آئی۔کشمیر زون کی پولیس نے بھی نثار احمد ڈار کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس نے الزام لگایا ہے کہ نثار ڈار کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کہ نثار ڈار اس سے قبل کلان گاندربل میں ہونے والے ایک تصادم سے فرار ہوگیا تھا۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری