دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان کے بھانجے کے گھر واردات

لاہور میں ڈاکووں نے عمران خان کے بھانجے کے گھر واردات کر ڈالی

وزیر اعظم کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس کی تعریف جرائم پیشہ عناصر کو نہ بھائی،، لاہور میں ڈاکووں نے عمران خان کے بھانجے کے گھر واردات کر ڈالی،، ملزمان طلائی زیورات اور پستول لے اڑے،

وزیراعظم نے فیصل آباد میں گزشتہ روز پنجاب میں کرائم ریٹ میں کمی پر آئی جی کی خوب تعریفیں کی،،

لیکن شاید ڈاکووں کو شعیب دستگیر کی ستائش اچھی نہ لگی،، اور چوبیس گھنٹے بھی نہ گزرے اور عمران خان کے ہی بھانجے کے گھر میں لوٹ مار کر کے چلتے بنے

ڈاکو علی الصبح زمان پارک میں شیر شاہ کے گھر داخل ہوئے،، طلائی زیورات،، نقدی اور ایک پستول لے کر فرار ہو گئے،،

اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے ملزموں کی شناخت کا عمل شروع کردیا،

پولیس کے مطابق گھرکا ایک دروازہ کھلا رہ گیا تھا جس سے ڈاکو اندر گھسے۔

وزیراعظم کے بھانجے شیر شاہ نے بھی واردات کی تصدیق کر دی ہے،

About The Author