دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نوازشریف کو دل کے علاج کے لیے اسپتال داخل کیا جائے گا، ڈاکٹر عدنان

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہےکہ میاں صاحب کے پلیٹ لیٹس ابھی تک غیرمتوازن ہیں اورمیڈیکل رپورٹس میں قلب کی شدید بیماری کا اشارہ ملا ہے

لندن : سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو دل کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا جائے گا جہاں ایک ہفتہ میں طے ہو گا کہ ان کا بائی پاس کیا جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہےکہ میاں صاحب کو علاج کے لیے اسپتال داخل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کے پلیٹ لیٹس ابھی تک غیرمتوازن ہیں۔کچھ روز پہلے بھی ڈاکٹر عدنان خان نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس دیکھ رہے ہیں جس میں  ان کے قلب کی تشخیص میں شدید بیماری کا اشارہ ملا ہے۔ یاد رہے کہ کارڈیک پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ میں نوازشریف کو دل کے دورے کے خطرے کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About The Author