دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی اسمبلی

آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 ،قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع اور ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دئیے گئے

اسلام آباد:سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔جس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی ایکٹ 1952ء میں مزید ترمیم کا بل 2020، پاکستان ایئرفورس ایکٹ 1953ء اور پاک بحریہ ایکٹ 1961 میں ترمیم کے بل ایوان میں پیش کیے۔
اب تینوں بل سینیٹ و قومی اسمبلی کی امور دفاع سےمتعلق قائمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔بل پیش ہونے کے ساتھ ہی اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

About The Author