ستمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم کی صوابدید ہے؛عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں شرکاء کو نیب آرڈیننس کے خدوخال اور آرمی ایکٹ میں ترمیم پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں شیری مزاری، نعیم الحق، عامر کیانی، زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اٹارنی جنرل انور منصور نے شرکاء کو نیب آرڈیننس کے خدوخال اور آرمی ایکٹ میں ترمیم پر بریفنگ دی۔پرویزخٹک اور علی محمد خان نے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا حکومتی کمیٹی نیب آرڈیننس پر اپوزیشن سے مشاورت کر رہی ہے۔آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وزیراعظم کا صوابدید ہوتا ہے۔سپریم کورٹ نے آرمی چیف مدت ملازمت کیس کا فیصلہ سنایا۔ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کیا۔بیوروکریٹ اور کاروباری طبقے کو نیب سے متعلق تحفظات تھے۔کاروباری طبقے کے تحفظات سے ملکی ترقی رک گئی تھی۔ملکی مفاد میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 لانا پڑا۔

About The Author