دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت:ن لیگ اختلافات کا شکار

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسمبلی اجلاس سے قبل ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی یدایات کردی ہیں

لندن : آرمی ایکٹ میں ترمیم  کی حمایت کے معاملے پر ن لیگ اختلافات کا شکار ہوگئی ہے ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسمبلی اجلاس سے قبل ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی یدایات کردی ہیں جس میں آرمی چیف ایکسٹینشن کے ترمیمی بل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

پارٹی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آرمی چیف ایکسٹینشن کے ترمیمی بل پر ن لیگ کی جانب سے غیر مشروط اعلان کے بعد پارٹی قائدین کے درمیان اختلافات سامنے آ رہے تھے اور اسی دوران نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو ایون فیلڈ طلب بھی کیا گیا ایک گھنٹہ ملاقات کے بعد شہباز شریف میڈیا کے اصرار کے باوجود بات چیت کئے بغیر جلدی میں روانہ ہوگئے بعد ازاں نواز شریف کی طرف سے خواجہ آصف کو لکھی گئی ایک تحریر بھی سامنے آئی اور یہ ہدایات بھی کہ اسمبلی اجلاس سے پہلے پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا جائے اور غیر مشروط حمایت پر دوبارہ مکمل تبادلہ خیال کرکے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے

About The Author