دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کاغذی لالٹین سے درجنوں جانوروں کی ہلاکت ،تین خواتین نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

پولیس کے مطابق تینوں خواتین کے خلاف غفلت برتنے کے قوانین لاگو ہونگے جرم ثابت ہونے پر سزا پانچ سال قید ہے

نئے سال کے استقبال کیلئے غیر قانونی آسمانی لالٹین بنانے والی ماں بیٹیوں نے درجنوں جانوروں کے زندہ جل جانے کے واقعے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا
جرمنی میں ایک ماں اور اسکی دو بیٹیوں نے اپنے گھر کے قریب   قائم چڑیا گھر کے لگ بھگ تیس جانوروں کی ہلاکت کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کیا
جرمنی کے کیریفیلڈ نامی مغربی شہر میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر چڑیا گھر میں آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تیس سے ساٹھ سال کی عمر کی حامل تین خواتین نے کاغذی آسمانی لالٹین تیار کیے اور  فضا میں چھوڑے۔ ایک لالٹین چڑیا گھرمیں جاگرا جس سے آگ بڑھک اٹھی اور جانوروں کی ہلاکت کا سبب بنی۔

جرمن پولیس کے مطابق ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کرنے کے بعد بیان دیاہے کہ انہوں نے سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیئے فضا میں کاغذ کے پانچ لالیٹین چھوڑے تھے پولیس کے مطابق چار لالٹین انہوں نے واقعے کے دن قبضے میں لے لئے تھے اور ایک لالٹین آتشزدگی کا سبب بنا جس سے درجنوں جانوروں کی جان چلی گئی ۔
پولیس کے مطابق تینوں خواتین کے خلاف غفلت برتنے کے قوانین لاگو ہونگے جرم ثابت ہونے پر سزا پانچ سال قید ہے
چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں چیمپینز ی بندروں اور ایپس سمیت کئی پرندے بھی جل گئے یا پھر دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے

About The Author