قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ فیصلہ لندن میں موجود پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس راجہ ظفرالحق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔
خواجہ آصف نے حکومتی وفد سے ہونیوالی ملاقات پر بریفنگ دی
خواجہ آصف نے اراکین کو آگاہ کیا کہ حکومتی وفد نے آرمی چیف کی مدت سے متعلق ترمیمی بل پر حمائت مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق اراکین کو لندن میں موجود قیادت کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ۔
مسلم لیگ ن کے ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت اس معاملے پر تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے ۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو