اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان ایک دن کے دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کی گاڑی بھی خود ڈرائیو کی ۔
شیخ محمد بن زید النہیان وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں رینماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی بات چیت ہوگی۔
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شیخ محمد بن زید النہیان ہنگامی دورے پر پاکستان آ ئے ہیں۔
زید النہیان دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا کیوں کہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظرمیں یہ دورہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ