نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرانسپورٹرزکی ملک گیر ہڑتال: مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا

چئیرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی نے کہا تھا کہ اب پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اورسندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔

اسلام آباد: ٹرانسپورٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ملک بھر کے بیشتر شہروں میں پہیہ جام ہڑتال کر رکھی ہے۔

واضح رہے  ٹرانسپورٹرز نے دو جنوری کو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔

اس ضمن میں چئیرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی نے کہا تھا کہ اب پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اورسندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ 2 جنوری کو اے سی ، نان اے سی ، چھوٹی بڑی تمام بسیں بند ہوں گی، اس کے علاوہ  ٹرک ، منی مزدا ، چھوٹے بڑے تمام ٹرالر بھی ہڑتال پر ہوں گے۔

عصمت اللہ نیازی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ موٹروے ، ہائی وے ، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ ، جرمانوں میں اضافہ سمیت دیگر اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں۔  حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت کیلیے بڑھا دیا جائے گا۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان  کے آبائی علاقے میانوالی سمیت ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور، رحیم یار خان ، لاہور سرگودھا، پاک پتن اور خوشاب میں بپلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال جاری ہے۔

شہر کے تمام جنرل بس اسٹینڈ اور تمام اڈوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو دوسرے شہروں کو آنے جانے کیلئے تکلیف کا سامنا ہے۔

About The Author