لاہور:انسداددہشت گردی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کے تاخیر سے پیش ہونے پراسکی عبوری درخواست ضمانت خارج کر دی مگر وکیل کی جانب سے معذرت کرنے اور دوبارہ درخواست دائر کرنے پر منظور بھی کرلی گئی ۔
عدالت نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، حسان نیازی کے وکیل کیجانب سے تاخیر سے پیش ہونے پر عدالت سے معذرت بھی کرلی ۔
حسان نیازی کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت نے موقف سنے بغیر درخواست ضمانت خارج کی ہے۔ نئی درخواست دائر کرنے کےلیے لیگل ٹیم مشاورت کے بعد دوبارہ درخواست دائر کردی ہے ۔
عدالت نےدیگر 9 ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 6 جنوری تک توسیع کی ہے
دیگرملزمان میں اسامہ معاذ عبدالرحمن بٹ رانا عدیل عمر غوری، چودھری مزمل،عبدالماجد، زین عباس، سکندر صدیق اور علی جاوید ملک بھی شامل ہیں
تمام افراد نے قبل از گرفتاری درخواست ضمانت انسداددہشت عدالت میں دائر کر رکھی ہے۔
لاہوٓرپولیس نے پی آئی سی حملہ کیس میں حسان خان نیازی سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کررکھا ہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ