نئے سال2020 کا آغاز سب سے پہلے کہاں ہوا؟
اسلام آباد: آج دنیا بھر میں نئے سال2020 کا آغاز ہو گیا ہے جس کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔
نئے سال2020 کا آغاز سب سے پہلے جزیرہ سموا کریباتی میں ہوا جو نیوزی لینڈ کے قریب واقع ہے اور دنیا کے دوسرے کونے میں 26 گھنٹے بعد نیا سال2020 شروع ہوگا۔
نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 31 دسمبر کی سہ پہر4بجے ہوا۔ آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6بجے ہوگا۔
جاپان میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے اور چین میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے ہوگا۔
بھارت میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے11بجے ہوگا اور پاکستان میں آج رات 12بجے ہوگا۔
ایران میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے اور جرمنی میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح4بجے ہوگا۔
برطانیہ میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح5بجے ہوگا اور کینیڈامیں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح9بجے ہوگا۔ امریکہ میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح10بجے ہوگا
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر