دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: شادی کی پہلی رات دلہن کی پراسرار ہلاکت

ہفتہ کی شب بیاہ کر پیا گھر سدھارنے والی سویرا اور اسکا خاوند آصف بیہوشی کے عالم میں پائے گئے

شادي کي پہلي رات دلہن کي پراسرا ہلاکت ، دلہا کو بھی تاحال ہوش نہ آ سکا۔ سویرا کے اہلخانہ کے شک کی بنا پر دلہا اور اسکے اہلخانہ پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

ہفتہ کی شب بیاہ کر پیا گھر سدھارنے والی سویرا اور اسکا خاوند آصف بیہوشی کے عالم میں پائے گئے۔ دلہن سويرا کے بھائي نے دلہا اور اسکے گھر والوں پر تشدد کرکے ہلاک کرنے کا الزام لگاياہے

جس پر پوليس نے دفعہ 302 کي دفعات کے تحت زخمي دلہے کے خلاف مقدمہ درج کر ليا ہے، پوليس نے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقيقات شروع کرديں ۔

سويراکی ہفتے کے روز آصف کےساتھ شادی ہوئی تھي۔ شادي کے اگلے روزمياں ،بيوي کمرے ميں بے ہوشي کي حالت ميں پائے گئے۔

سویرا کا شوہر تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ملزم آصف کے بیان کی روشنی میں تفتیش ہوگی۔

About The Author