چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سندھ میں ایم کیو ایم کو بڑی پیشکش کردی ہے ۔
بلاول بھٹوزرداری نےایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کی ہے ۔
کراچی میں چار منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ کراچی کے عوام کی خاطر ایم کیو ایم پی ٹی آئی سے اتحاد توڑے،ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں جتنی وزارتیں ہیں،سندھ میں دینے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے مئیر کراچی وسیم اختر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گرادو عمران خان کی حکومت کو اور سندھ حکومت میں شامل ہوجائیں ۔
بلاول کی آفر پر میئر کراچی وسیم اختر ہنستے رہے۔
بلاول نے کہا کہ عمران نے سب کو دھوکہ دیا ہے۔ جب دو ہزار بیس میں الیکشن ہونگے تو کراچی کے عوام یوٹرن لیں گے وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہونگے
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو