دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب اپنی کارروائی اورتفتیش میں مکمل آزاد ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ نقائص کی وجہ سےقومی خزانے کولوٹنے والے کئی لوگوں کوفائدہ پہنچا،ادارےمیں بہتری لائی جاسکتی ہے،نقائص کو دور کیا جاسکتا ہے،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ نیب اپنی کارروائی اورتفتیش میں مکمل آزاد ہے،نیب کوانتقامی کارروائی کیلئے استعمال کرنے کا تاثردرست نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مالی  معاملات کی تفتیش کی نوعیت دہشت گردی کی تفتیش سے مختلف ہوتی ہے،ٹیکس سے متعلق امور کی تفتیش کیلئےالگ مہارت کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کے پاس مہارت نہیں ہوتی،مختلف اداروں کی خدمات لی جاتی ہیں،احتساب کو آگے بڑھانے کیلئےاپوزیشن کی مثبت تجاویزقبول کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن ادارے مستحکم بنانے کیلئےبھی تجاویز دے،کھلے دل سے غور کریں گے ، نیب قوانین میں اصلاحات لانے کا مطالبہ بہت پرانا ہے،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے دورمیں قوانین کی اصلاح کیلئے خصوصی کمیٹی بنائی گئی تھی، کمیٹی میں مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتیں شامل تھیں۔ کمیٹی نےنیب اصلاحات پربہت کام کیالیکن بدقسمتی سےکام مکمل نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ ایک عمومی تاثریہ تھاکہ نیب قوانین میں اصلاح کی ضرورت ہے،حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ایک پرپوزل سامنے رکھا ہے،مسودےکوقانون سازی کیلئےپارلیمنٹ کےسامنےرکھاجائےگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسودہ دونوں ایوانوں میں جائے گا،ارکان بہتری کیلئےتجاویز دیناچاہیں تودیں،کئی مقدمات میں نیب کی طرف سے جمع کی گئیں شہادتیں نامکمل نظر آئیں،بعض مقدمات میں استغاثہ کے دلائل کمزور دکھائی دیئے۔

انہوں نے کہا کہ نقائص کی وجہ سےقومی خزانے کولوٹنے والے کئی لوگوں کوفائدہ پہنچا،ادارےمیں بہتری لائی جاسکتی ہے،نقائص کو دور کیا جاسکتا ہے،

About The Author