دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سوات کی تاریخ میں پہلی اسنو جیپ ریلی

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے اس میں ڈرائیورز  نے حصہ لیا اور یہ یہ ایڈونچر کی تاریخ میں بہترین ریلی تھی۔

سوات کی تاریخ میں پہلی دفعہ فرنٹئیر پور بائی پور کلب کے زیر اہتمام سیاحتی مقام مہوڈنڈ جھیل میں سنو جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پانچ خواتین سمیت 60 ڈرائیورز نے  حصہ  لیا۔  مہوڈنڈ جھیل کے گراؤنڈ میں 7 کلومیٹر ٹریک بنایا گیا فرنٹیئر پور بائی پور کلب کے صدر بابرخان نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی میں پہلی دفعہ ہے کہ گیارہ ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر پر سنوجیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے اس میں ڈرائیورز  نے حصہ لیا اور یہ یہ ایڈونچر کی تاریخ میں بہترین ریلی تھی۔

اس سے سوات کی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ریلی کے لیے تمام انتظامات مکمل کئے گئے  اور کالام سے مہوڈنڈ جھیل تک سڑک کو بالکل صاف کر دیا گیا ۔  اس وقت مہوڈنڈ جھیل میں تین فٹ  سے زیادہ برف موجود ہے۔

About The Author