نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اپوزیشن جماعتوں نے نیب آرڈیننس مسترد کردیا

اپوزیشن جماعتوں نے اعلی بیورو کریسی اورصنعتکاروں کے لئے خصوصی طور پر جاری کئے گئے نیب آرڈیننس مسترد کردیا ہے ۔

اپوزیشن جماعتوں نے اعلی بیورو کریسی اورصنعتکاروں کے لئے خصوصی طور پر جاری کئے گئے نیب آرڈیننس مسترد کردیا ہے ۔

آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے رہبر کمیٹی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں اکرم خان درانی نے کہا کہ وزیراعظم نے خود اکو اوردوستوں کو بچانے کیلیے آرڈیننس کا سہارالیا ہے۔ وزیراعظم نے دوستوں کو خوشخبری دی وہ نیب آرڈیننس سےآزادہوں گے۔

اکرم خان درانی نے کہا کہ ساڑھے 3 ماہ ہوگئے سینیٹ اجلاس نہیں بلایا گیا ،قومی اسمبلی کا اجلاس بھی نہیں بلایا گیا ،صاف بات ہے یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے۔

انہوں نے کہا پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی بارے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا ہےاب حکومت سپریم کورٹ سے اس پر حکم امتناعی حاصل کررہی ہے۔

اکرم خان درانی نے کہا آج تحریک انصاف کی اپنی کرپشن سامنے آرہی تو یہ سٹے پر جا رہی ہےہم کہتے ہیں بی آر ٹی کے حوالے سے عدالتیں سٹے نہ دیں

انہوں نے کہا نیب چیئرمین بتائیں کیا مالم جبہ اور بلین ٹری پر بھی سٹے ہے؟ اس طرف کیوں اقدام نہیں اٹھایا جاتاصوبائی حکومت نے اپنی چوری چھپانے کے لئے درختوں کو آگ لگا دی گئی۔ ایجوکیشن کے 25 ارب روپے کا کیس ہے، خود ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈائریکٹر اس کا انکشاف کرچکا ہے

اکرم درانی نے کہا اپوزیشن کے ساتھ موجودہ حکومت مختلف ذرائع سے تنگ کررہی ہے، خیال کریں آپ نئے ہیں کل آپ کو یہ بھگتنا پڑیگا

انہوں نے کہا کہبلاول میڈیا ،عوام کی آزادی اور مہنگائی کیخلاف بات کر رہے ہیں ۔ بلاول بھٹوزرداری کو بھی نوٹس آیا ہواہے ۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کا نیب آرڈیننس مسترد کر دیا

عمران صاحب اپنی حکومت کے ہر منصوبے کی انکوائری روکنے کے لئے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں

‎سیلیکٹڈ حکومت کا نیب آرڈیننس اپنی کرپٹ حکومت اور دوستوں کو این آر او دینے کی سازش ہے

‎وزیراعظم نواز شریف نے جھوٹے الزامات کے باوجود سپریم کورٹ کو خط لکھ کر اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا

عمران صاحب اگر چوری نہیں کی تو اپنی حکومت کے کرپشن میں ڈوبے منصوبوں کی نیب انکوائری بند کرنے کے لئے آرڈیننس کیوں لا رہے ہیں؟

عمران صاحب جنہوں نے چوری نہیں کی ہوتی وہ اپنے آپ کو نواز شریف ، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی طرح خود احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں

عمران صاحب آپ کی طرح کے جھوٹے ، چور اور کرپٹ این آر او اور اداروں کو استعمال کر کے احتساب کا راستہ روکتے ہیں

سیلیکٹڈ وزیراعظم اپنی نالائق نااہل اور چور حکومت کی کرپشن چھپانے کے لئے نیب آرڈیننس لا رہے ہیں

‎عمران صاحب اپوزیشن کے لئے جھوٹے مقدمات، جیلیں اور اپنی اور اپنے دوستوں کی کرپشن روکنے کےلئے این آر او پلس؟

‎عمران صاحب پشاور میٹرو، مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر مقدمات میں نیب تفتیش رکوانے کے لئے آرڈیننس لا رہے ہیں؟

‎عمران صاحب پشاور میٹرو کے ایک کھرب پچیس ارب کے کھڈے این آر او پلس سے نہیں چھپائے جا سکتے

‎اپنی کرپشن کو نیب آرڈیننس کے زرئیے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے

فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پہ دباؤ اور اپنی حکومت کی چوری اور ڈاکے کو چھپانے کے نئے نیب آرڈیننس

‎عمران صاحب آپ چورہیں اسی لئے اپنے اور اپنے دوسروں کے کئے این آر او پلس لارہے

دوسروں سے چالیس سال کا حساب اور جھوٹے الزامات ؟

علیمہ باجی، فیصل واڈا اور جہانگیر ترین کو این آر او اور اب اپنی حکومت اور دوستوں کی چوری چھپانے کے لئے نیب گھٹ جوڑ کے ذرئیے این آر او پلس

About The Author