دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

متفرق درخواست میں اعتراض لگایا گیا کہ دوہزار دس میں ترمیم کی گئی تھی کہ آئین کی معطلی غداری کے زمرے میں نہیں آتی.

سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا،، متفرق درخواست میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی خصوصی عدالت میں بطور جج اہلیت سمیت چھ قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں ،

خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائیکورٹ کا جج ہی صرف خصوصی عدالت کا ممبر ہو سکتا ہے.

پرویز مشرف کا تین سو بیالیس کے بیان کے بغیر ٹرائل مکمل نہیں ، خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کوشہادت پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔

متفرق درخواست میں اعتراض لگایا گیا کہ دوہزار دس میں ترمیم کی گئی تھی کہ آئین کی معطلی غداری کے زمرے میں نہیں آتی.

درخواست میں آئین کے آرٹیکل 2 اور 287 کا حوالہ دے کر پیرا 66 کی مخالفت بھی کی گئی  اور لکھا گیا ہے کہ پیرا 66 پاکستان کے آئین کے برعکس ہے,جج نے اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی .

موقف اختیار کیا گیاہے کہ ہمارا مذہب اور قانون لاش کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا ،

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جسٹس نذر اکبر نے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ 2007 میں ائین توڑنا سنگین غداری نہیں ، خصوصی عدالت نے عجلت میں فیصلہ سنایا ہے ،فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ وہ فیصلے کو کلعدم قرار دے۔

About The Author