پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر پیغام جاری کیاہے ۔
پی پی پی چیئرمین نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 12 ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو وفاقِ پاکستان کی سب سے مضبوط زنجیر تھیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں نے درحقیقت اس زنجیر کو توڑنے کی سازش کی تھی۔
انہوں نے کہا صدر آصف علی زرداری نے "پاکستان کھپے” کا نعرہ لگا کر سازشیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا تھا۔ پاکستان کے عوام اپنی اس بہادر قائد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، جس نے اپنا سب کچھ اِس ملک کے لئے قربان کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا شہید محترمہ بینظیر بھٹو ان نظریات کے لیئے بڑی بھادری سے لڑیں، جن کی خاطر ان کے والد نے پھانسی کا پھندہ گلے لگایا تھا۔
انہوں نے شہید بھٹو کے جیالوں کو متحد کیا اور آمر ضیا کے خلاف انتھک جدوجہد کی قیادت کی،بحالیِ جمہوریت کی جدوجہد کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو قیدِ تنہائی اور جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا،انہیں انتھائی مجبوری میں اقتدار سونپا گیا، کیونکہ ضیاء باقایت انتخابات کو ہائی جیک کرنے میں ناکام ہو گئی تھی۔
پی پی پی کے چیئرمین نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے وزیراعظم بننے کے فوراً بعد تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا،بطور وزیراعظم انہوں نے ملک و عوام کی ترقی کے لئے ترقیاتی پروگرامز شروع کیئے۔
انہوں نے صحت، تعلیم، غربت کے خاتمے، خواتین کی بھبود اور دفاع جیسے پروگرامز کا آغاز کیا،بیلسٹک میزائل پروگرام نے جوہری پروگرام کی موجودگی میں ہمارے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنادیا۔ وہی جوہری پروگرام جس کی بنیاد شہید بھٹو نے اپنے عدالتی قتل ہونے سے پہلے رکھی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاشہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن مکمل ہونے تک عوام اور کارکنان کی حمایت سے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو عوام کے دل و دماغ میں ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت، انسانی حقوق اور پرامن معاشرے کے لیئے جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ