شہباز شریف خاندان نے اثاثے منجمد ہونے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ شہباز شریف نےاپنے وکیل امجد پرویز کو خاندان کے تمام افراد کی جانب سے درخواستیں دائر کرنے کی منظوری دےدی ہے۔
حمزہ شہباز،سلمان شہباز،نصرت شہباز ،تہمینہ درانی سمیت دیگر کی جانب سے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیاتھا
ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کے ارکان کے اثاثے منجمد کیے اور عدالت سے توثیق کیلئے درخواست دی تھی ۔
شہباز شریف خاندان کی صوبے بھر میں دو درجن کے قریب جائیداریں مجمند ہونے کے فیصلہ کی توثیق ہوئی ۔
شہبازشریف کے ماڈل ٹاؤن کے دو گھروں سمیت مختلف جگہوں پر جائیدادیں شامل ہیں.
ایبٹ آباد ڈونگہ گلی میں 9 کنال کاپلاٹ، ہری پور میں 2 جائیدادیں، جوہر ٹاؤن لاہور میں 13 جائیدادیں ہیں چنیوٹ میں 2 پراپرٹیز، ڈیفنس فیز 5 لاہور میں 2 پلاٹ بھی منجمد کیے ۔
عدالت نے شہباز شریف خاندان کے افراد کی مختلف کمپنیوں میں موجود شئیرز کو بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے،
عدالت نے حکم دیا تھا کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے ارکان 14 دنوں میں اپنے اعتراضات داخل کرسکتے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ