دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر‏اسلام آباد پہنچ گئے

واضح رہے کہ ملائیشیا سمٹ میں شرکت سے انکار کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو انتہائی ‏اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر آج ‏اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود جمعرات کو اپنا پہلا دورہ پاکستان کر رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم ‏عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان نے آگاہ کیا کہ سعودی وزیر خارجہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہم نوعیت کا ہو گا۔

واضح رہے کہ ملائیشیا سمٹ میں شرکت سے انکار کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو انتہائی ‏اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور میں ہونے والی سمٹ کانفرنس میں شرکت کرنا تھا تاہم انہوں نے اپنا دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا تھا۔ سمٹ کانفرنس میں 52 ممالک کے 400 نمائندوں سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہوئے تھے۔

About The Author