دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بجلی ایک روپے 56پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

نیپرا کی طرف سے کہا گیاہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔

بجلی صارفین کیلئے بری خبر،فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک بار پھر مہنگی
بجلی ایک روپے 56پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا کی طرف سے کہا گیاہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ۔

نیپرا کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبرمیں پانی سے25.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مقامی گیس سے 12.17 فیصد،درآمدی ایل این جی سے 25.41 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اکتوبر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی،کمپنیوں کی نقصانات کےحوالےسےکارکردگی بہترہوئی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق گیس نہ ہونے کے باعث میرٹ آرڈرپر نیچےآرہےہیں، گیس نہ ملنے کے باعث فرنس آئل والے پلانٹس چلا رہے ہیں۔

گیس نہ ہونے کے باعث ایل این جی والے پلانٹس نہیں چل سکتے،

دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیے کہ جتنازوربجلی پیداکرنے پرلگایا اتنابجلی کی ترسیل پر لگاتے تومسائل نہ ہوتے،کے الیکٹرک پلانٹ لگارہا ہےمگراین ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل کامعاہدہ کرنےکوتیارنہیں ہے۔

About The Author