دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن نے ادیتیہ پنچولی کیخلاف مقدمہ کیوں کروایا؟

اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس وقت بھی ادیتیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی تاہم پولیس نے انہیں صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔

اداکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی کی جانب سے ادیتیہ پنچولی کیخلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکار نے انکی بہن کنگنا کو دس سال قبل متعدد دفعہ جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ادیتیہ پنچولی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

اس سے قبل کنگنا رناوت نے اپنے انٹریو میں کہا کہ ادیتہ پنچولی نے ان سے ایک کروڑ روپے ہتھیائے اور انہیں اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ بالی ووڈ کا حصہ نہیں تھیں۔ اداکار کیخلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 376، 328، 384، 341، 342، 323، 506 کے تحت ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے اس وقت بھی ادیتیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی تاہم پولیس نے انہیں صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔ ایف آئی آر درج ہو نے کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔ معاملے پر اداکارہ کی بہن کی متعدد ٹوٹیس بھی سامنے آئیں ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کنگنا رناوٹ نے ادیتیا پنچولی پر جنسی ہراساں اور ریپ کا الزام عائد کیا۔جس کے بعد ادیتیا اور انکی اہلیہ زرینہ نے کنگنا اور ان کی بہن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا۔

بعدازاں زرینہ وہاب کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کنگنا رناوٹ 4 سال سے زائد عرصے تک ان کے شوہر کے ساتھ تعلقات میں رہیں اور بعد میں ان پر جنسی ہراساں اور ریپ کا الزام عائد کردیا۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ نے ادیتیا پنچولی پر پہلی بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات 2017 میں لگائے تھے اور دعویٰ کیا تھا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں اداکار نے انہیں استعمال کیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک رکھا۔

کنگنا رناوٹ کے مطابق کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ان کے اور ادیتیا پنچولی کے درمیان تعلقات تھے اور اداکار نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے سمیت انہیں دھوکا دیا۔

About The Author