دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایک سو تینتالیس روز گزر گئے لیکن مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر نہ آسکی

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کہتے ہیں کہ بھارت کشمیریوں کے آزادی کے جذبے کو دبا نہیں سکتا

ایک سو تینتالیس روز گزر گئے لیکن مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر نہ آسکی،، حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کہتے ہیں کہ بھارت کشمیریوں کے آزادی کے جذبے کو دبا نہیں سکتا۔

حریت رہنما کے مطابق بھارتی فوج ظالمانہ طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد اور خواہشات کو کچل نہیں سکتی،

گذشتہ روز بھارتی فورسز نے ایک بار پھر دہشت گردی کا ثبوت دیتے ہوئے ضلع شوپیاں اور بارا مولہ سے 8 بے گناہ کشمیریوں کوحراست میں لیا تھا،

مقبوضہ وادی میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت عائد سخت پابندیوں ، بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی ،

پری پیڈ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

About The Author