دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع قانون کیخلاف احتجاج میں اور شدت

نئی دلی میں کانگریس کے اعلان پر احتجاجی دہرنا دیا جا رہا ہے۔

بھارت میں شہریت سے متعلق متنازع قانون کیخلاف احتجاج میں اور شدت آگئی،، چنئی میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، ادھر نئی دلی میں کانگریس کے اعلان پر احتجاجی دہرنا دیا جا رہا ہے۔

مودی حکومت کی جانب سے کیے گئے حالیہ مسلمان مخالف فیصلوں پر بھارتی عوام سراپا احتجاج ہے جبکہ بھارت میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی ہے۔ امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال کا کہنا ہے کہ بھارت بھرمیں اقلیتوں پرحملےبڑھ گئے،، بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی

متنازعہ پالیسیوں کی بنا ہر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی سطح پر اپنا امیج داغدار کرلیا، بھارت میں بھی مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی،بھارتی عوام نے مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دیتے ہوئے احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران شہریوں نے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جس پر ہٹلر نے مودی کو اپنے ہاتھوں پر اٹھایا ہوا ہے ۔یہ تصویر جرمن ٹی وی نے بھی نشر کی جس کے بعد کارٹون سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا.

نئی دلی اور چنئی سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال بھی مودی حکومت کے ظلم پر خاموش نہ رہ سکیں کہا بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے اقلیتوں پرحملے بڑھ گئے۔

انہوں نے کہا کی بھارت میں بدقسمتی سے اب شہریت کا نیا قانون متعارف کرایا جارہا ہے جو سراسر مسلمانوں کے خلاف ہے۔ پرامیلا جے پال کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کا ان سے ملنے سے انکار بھارتی کمزوری کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا بھارتی وزیرخارجہ اس لیےنہیں ملے کیوں کہ انہوں نے ایوان میں کشمیر پر قرارداد پیش کی۔امریکی کانگریس رکن نے مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر میں بلیک آؤٹ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا

انہوں نے کہا 144بچوں سمیت5ہزار کشمیری زیرحراست ہیں جن کو رہا کرکے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

About The Author