دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

9 کھرب روپے کمانے والی والٹ ڈزنی کی 6فلمیں کونسی ہیں؟

اسی اسٹوڈیو کی دیگر5 فلموں نے بھی پاکستانی ایک کھرب روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔

والٹ ڈزنی کے فلم اسٹوڈیو کی چھ فلموں نے ایک ہی سال میں نو کھرب روپے سے زائد کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے جہاں نیا ریکارڈ بناتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔

وہیں اسی اسٹوڈیو کی دیگر5 فلموں نے بھی پاکستانی ایک کھرب روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔

انٹرٹینمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی والٹ ڈزنی کے فلم اسٹوڈیو کا نیا ریکارڈ،، رواں سال ریلیز ہونے والی چھ فلموں نے شائقینوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئیں،،

ایک ہی سال میں چھ فلموں نے 9 کھرب سے زائد کا کاروبار کرنے کا ریکارڈ لگا دیا۔

پہلے نمبر پر رہنے والی فلم فلم ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے سب سے زیادہ تین کھرب سے زائد کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسرے نمبر پر کاروبار کرنے والی فلم دی لائن کنگ نے دو کھرب سے زائد اور تیسرے نمبر پر جگہ بنانے والی فلم کیپٹن مارول نے ڈیڑھ کھرب سے زائد کا بزنس سمیٹا۔

چوتھے نمبر پر الہ دین ، پانچویں پر ٹوائے اسٹوری اور چھٹے نمبر پر فروزن ٹو نے پاکستانی ایک ایک کھرب سے زائد کا کاروبار کرکے شائقین کی پسندیدگی ظاہر کردی۔

About The Author