دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہداد پور:صوفی گائیک مانجھی فقیر کی زیر قیادت شہریوں کا انوکھا احتجاج

انہوں نے حکمرانوں کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بنیادی مسائل حل نہ کئے گئے تو مسلسل 8 روز تک احتجاج کریں گے

صوبہ سندھ کے ضلع شہداد پور کے نواح میں زراعت کے حوالے سےمشہور قصبہ برہون کے سیکڑوں رہاہشیوں نے گزشتہ چالیس سالوں سے سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے کے خلاف ریلی میں انوکھے انداز میں گانے بجا کر اپنی پرشانیوں کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کی۔

شہدادپور کے قریب قصبہ برہون جو کہ اب شہر کی صورتحال اختیار کرگیا ہے کے سیکڑوں رہاشیوں نے اسٹیشن روڑ سےپریس کلب تک ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے جن میں منتخب نمائندوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔

اس موقع پر ریلی کی قیادت کرنے والےمانجھی فقیر، نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہا سندھ کے حکمرانوں کو سندھ میں بسنے والوں کا احساس نہیں ہے ووٹ تو لینے آتے ہیں مگر کام کوئ نہیں کرتے برہون، بھاجی موری، بچل موری،سمیت پانچ یونین کونسل برہون، اصغرآباد، شہلی نظامانی، حاجی مٹھوخان بھانیجو، امان اللہ ڈاہری کے 200 سے زاہد بڑی آبادی والے قدیمی گاوں کے رہاشی آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے محرم ہیں سڑکیں ٹوٹ پوٹ ہونے کے باعث بچے بچیاں اسکول نہیں جاسکتے بیمارہسپتال نہیں جاسکتے نہ گیس ہے نہ بجلی نہ صاف پانی ہے جبکہ ہمارے ان گاوں سے بڑی مقدار میں تیل اور گیس نکالا جارہا ہے اور مذید کوئیں بھی کھودے جارہے ہیں نہ مقامی افراد کو کوئ روزگار دیا جارہا ہے ہم آئے دن احتجاج کرتے مگر کوئ سننے والا نہیں ہے انہوں نے حکمرانوں کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بنیادی مسائل حل نہ کئے گئے تو مسلسل 8 روز تک احتجاج کریں گے

About The Author