لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن پنجاب کےصدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔
جسٹس چوہدری مشتاق نے رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔
رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس خصوصی عدالت میں چل رہا ہے اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو اے این ایف کی جانب سے منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
اس وقت اے این ایف حکام نے کہا تھا کہ سابق وزیر قانون پنجاب کی کار سے اس وقت منشیات برآمد ہوئی جب وہ فیصل آباد سے لاہور جارہے تھے۔
تاہم اس گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) کا سخت ردعمل سامنے آیا تھا اور اس کے پیچھے وزیر اعظم عمران خان کے ہونے کا الزام لگایا تھا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ