دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فنکاروں پر حکومت کی طرف سے پابندیوں کی شدید مزمت کرتے ہیں ،پاکستان سرائیکی پارٹی

سرائیکی پارٹی کی طرف سے سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں

ملتان :

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس سے ملتان کے معروف سنگر شہزادہ آصف گیلانی نے ملاقات اور پریس کانفرنس کی۔ پارٹی کے مرکزی رہنماں ڈاکٹر مقصود خاں لنگاہ، سیکرٹری اطلاعت ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، شعیب نواز بلوچ، عبدلرزاق، جاویدشانی و دیگر پارٹی کے عہدداران بھی موجود تھے

ملاقات میں شہزادہ آصف گیلانی نے پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس اور پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو 3 جنوری بروز جمعہ سنگر ایسوسی ایشن کی طرف سے ساؤنڈ ایکٹ کے نفاد اور فنکاروں کے دیگر مسائل پر احتجاج کا دعوت نامہ دیا

اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے کارکنوں نے فنکاروں کے احتجاج کا دعوت نامہ قبول کیاملک اللہ نواز وینس نے 3 جنوری کو پارٹی کے سرائیکی صوبے کے قیام کے حق میں فنکاروں نے مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی شہزادہ آصف گیلانی اور ان کی مکمل ٹیم سرائیکی وسیب کے فنکاروں کی شرکت کی انہں یقین دہانی کرائی گئی

اس موقع پر ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ سرائیکی پارٹی نے ہمیشہ سرائیکی خطے کے ہر فرد کے حقوق کی بات کی فنکاروں کے ساتھ حکومت کی طرف سے پابندیوں کی شدید مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ساؤنڈ ایکٹ کا نفاد فوری ختم کیاجاۓ

تاکہ سرائیکی خطے کے فنکار اپنے کلچر اور ثقافت کو پرموٹ کرسیکیں انہوں نے کہا کہ سرائیکی خطے کے فنکاروں اور گلوکاروں کی سرائیکی قومی حقوق کے لیے گراں قدر خدمات ہیں 3 جنوری کو جوائنٹ ایکٹی ویٹی کریں گے

جس میں سرائیکی خطے کے فنکاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 3 جنوری کو نواں شہر ملتان میں سرائیکی پارٹی کی طرف سے سرائیکی صوبے کے قیام کے لیے مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں

About The Author