دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا گیا

مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے

اسلام آباد:

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہے اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے جس میں وزرا، مشیران اور معاونین خاص شرکت کریں گے۔ اجلاس کیلئے 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ مریم نواز کے نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کرے گی۔ ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، ادویات کی قیمت فروخت کے تعین کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں

About The Author