دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم 16 جنوری تک معطل

سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے حکم دیا کہ خورشید کی ضمانت پر رہائی کا احتساب عدالت کا حکم آئندہ سماعت تک معطل رہے گا۔

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم 16 جنوری تک معطل کردیا گیاہے۔

سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ میں خورشیدشاہ کی رہائی کےخلاف دائرنیب کی درخواست پرسماعت کے بعد یہ حکم معطل کیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ نےوکلا کےمختصر دلائل کے بعد سماعت  16 جنوری تک ملتوی کردی۔

عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ خورشید شاہ کیوں پیش نہیں ہوئے؟

خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار نے کہا کہ خورشید شاہ کو نوٹس نہیں ملا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہم نے خورشید شاہ کے گھر پر نوٹس دے دیا تھا۔

خورشید شاہ کے وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ جیل کسٹڈی میں ہیں،نوٹس جیل حکام کو دینا چاہیے تھا۔ خورشید شاہ کی رہائی کے لیے کوئی مچلکے نہیں لے رہا

عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ خورشید کی ضمانت پر رہائی کا احتساب عدالت کا حکم آئندہ سماعت تک معطل رہے گا۔

About The Author