دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیر کی صورتحال پر2روز قبل ویڈیو پیغام کے ذریعے اظہار تشویش کیا،وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کو کسی بھی جارحیت کا جواب دیا جائے گا،عالمی برادری مودی حکومت کےخطرناک کھیل کا نوٹس لے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال پر2روز قبل ویڈیو پیغام کے ذریعے اظہار تشویش کیاتھا ۔

انہوں نے کہا بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے،گزشتہ روز پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔

وزیر خارجہ نے کہانئے شہریت بل کےخلاف10سےزائد بھارتی ریاستوں میں احتجاج ہو رہاہے،صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلیے بھارت فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

لائن آف کنٹرول پر لگی باڑ کو پانچ جگہ سے کاٹا گیا ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کو کسی بھی جارحیت کا جواب دیا جائے گا،عالمی برادری مودی حکومت کےخطرناک کھیل کا نوٹس لے۔

About The Author