دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد میں سرائیکی طلبہ کے خلاف دائر مقدمہ واپس لیا جائے، پاکستان سرائیکی پارٹی

جمعیت شروع سے ہی ایک مسلحہ تنظیم ہے. جمعیت کے کارکنوں نے پہلے آکر سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل کے رہنماؤں کو ہراساں کیا ہے

پاکستان سرائیکی پارٹی کا صوبہ کے حق میں اور سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف روان سال کا 101 وان احتجاجی مظاہرہ 9 نمبر چونگی پر کیا گیا , مظاہرہ کی قیادت سردار سلطان محمود خان کلاچی,

سردار شعیب نواز خاں بلوچ, ملک اکرم گھلو, جاوید شانی, عبدالرزاق راجپوت,ملک صفدر کھوکھر نے کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلطان محمود خان کلاچی نے کہا کہ سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل اسلامک یونیورسٹی کے طلبا اظہر لاشاری اور دیگر طلبا کی گرفتاری قابل مذمت ہے, سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل کے رہنماؤں کو تعصب کی بنا پر ناجائز جرم میں پھنسایا گیا ہے, جمعیت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے,

جمعیت شروع سے ہی ایک مسلحہ تنظیم ہے. جمعیت کے کارکنوں نے پہلے آکر سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل کے رہنماؤں کو ہراساں کیا ہے اور ناجائز طور پر سرائیکی سٹوڈنٹ کونسل کے رہنماؤں کو پھنسایا گیا, جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی ہے جو کے قابل مذمت ہے حکومت سے فی الفور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

اس موقع پر سردار شعیب نواز خاں بلوچ نے کہا کہ اختر مینگل سرائیکی قوم میں دراڑ مت ڈالے, اختر مینگل کے وسیب کے دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا کہ اختر مینگل پونم کے معاہدے کی پاسداری کریں اسٹپلشمٹ کے آلہ کار نہ بنیں۔

بصورتِ دیگر اختر مینگل کو بہت سخت سیاسی جواب دیا جائے گا جو کہ ان کی سوچ سے بالاتر ہوگا. اس موقع پر سرائیکی پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے سرائیکی صوبہ اور سرائیکی قوم کے حق میں شدید نعرے بازی کی.

About The Author