دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اہم پیش رفت

حلقہ بندیوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کو الیکشن کمیشن کے اختیارات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں جلد بلدیاتی حلقہ بندیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

پنجاب کی بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس طلب کیا گیاہے۔

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 23 دسمبر کو ہو گا۔

اجلاس میں پنجاب کی حلقہ بندیوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ ہو گا۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی حدبندیوں کے نوٹیفکیشنز کا جائزہ لے گا۔

الیکشن کمیشن پنجاب ویلج پنچائت اور نیبر ہوڈ کونسلز ،حلقہ بندیوں کے رولز کا جائزہ لے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں،حلقہ بندیوں اور حد بندیوں سمیت دیگر امور پر بریفنگ دیں گے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی حد بندیوں پر الیکشن کمیشن افسران کے اعتراضات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

حلقہ بندیوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کو الیکشن کمیشن کے اختیارات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

3 ڈویژنز کے ریجنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اجلاس میں اعتراضات پر بریفنگ دیں گے۔

About The Author