مریم نواز نے ایک بار پھر لاہور ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،، نائب صدر ن لیگ نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے دوسری درخواست دائر کر دی۔۔۔
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چیئرمین اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،،
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان کا نام بغیر نوٹس دئیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا،، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،
عدالت حکومت کو نام نکالنے کا حکم دے اور اس حوالے سے میمورنڈم کو غیر قانونی قرار دیا جائے، مریم نواز نے درخواست کے حتمی فیصلے تک انسانی بنیادوں پر ایک بار چھ ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی ہے۔۔۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟